گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی بطور کوچز تقرری کا فیصلہ، اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفید گیند اور سرخ گیند کے ہیڈ کوچ کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

4 5

پی سی بی ذرائع کے مطابق خواہشمند 20 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کا کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچز کا معاملہ تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلیسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پی سی بی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کا انتظار کر رہا ہے، رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔