کاکول، ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنیوالے کرکٹرز آرمی چیف کی جانب سے افطار پر مدعو
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 7 اپریل کو کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا آخری دن ہوگا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے پہلے ختم کر دیا جائے گا۔
7 اپریل کی سہ پہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے جب کہ 7 اپریل کی رات کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔
