اسلام آباد کی دو نشستوں پر اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن سینیٹرز منتخب
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
حکمران اتحاد کے اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن سینیٹرز منتخب ہوگئے ۔۔
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر کل 310 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
اسلام آباد سے جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جنرل نشست کے لئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ 79 نے ووٹ حاصل کئے۔
اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ نشست پر 222 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
