پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ
قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ہالینڈ کے رولینڈ اولٹمینز مضبوط امیدوار ہیں جنہیں قومی کوچ سپورٹ اسٹاف میں شامل کریں گے۔
قومی ٹیم کااذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ جدید ہاکی سے ہم آہنگ رہنے کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی ہے، غیر ملکی کوچ ہی ٹیم کی کارکردگی بہتر کر سکتے ہیں۔
طارق بگٹی کہتے ہیں کہ کہ 2 سال میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں شامل دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کرے گی، طویل کیمپ لگے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور ہاکی کے معاملات پر بات کریں گے، پی ایچ ایف پہلے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔
