پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی امید

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 سے 8 ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت کا عندیہ دیا ہے اور توقع ہے کہ موجودہ دستیاب قرض کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ نئے پروگرام کے لیے درخواست اگلے ماہ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے باضابطہ مذاکرات ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ہوں گے

ذرائع کے مطابق شرائط میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، لاگت کی وصولی میں اصلاحات اور ٹیکس کے نئے اقدامات شامل ہیں، مہنگائی کم ہونے تک پالیسی ریٹ کم نہ کرنے کی یقین دہانی بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضے کو پائیدار قرار دیا ہے تاہم قرض کی ادائیگی کے لیے بیرونی فنانسنگ کو یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرضہ پروگرام کے حوالے سے پی ٹی آئی کے تحفظات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نئی مخلوط حکومت سے مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور نئے پروگرام پر عملدرآمد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی ضمانتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔