رانا ثنااللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ
لاہور: سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
