واٹس ایپ میں ویڈیو فارورڈ یا ریوائنڈ کرنے کا فیچر متعارف
ایک نیا دلچسپ فیچر واٹس ایپ نے متعارف کرایا ہے جو ویڈیو پلے بیک میں مدد دے گا۔
میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز شامل کیے گئے ہیں۔
یہ نیا فیچر iOS ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا ہے۔
صارفین کو یہ فیچر ویڈیوز کو دس سیکنڈ ریوائنڈ اور دس سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد دے گا، جس کے لیے انہیں اسکرین پر صرف دو بار کلک کرنا ہوگا۔
اب واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر آگے پیچھے سوائپ کرنا پڑتا ہے۔
اس فیچر کو گزشتہ سال سے آزمایا جا رہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایپل کے ایپ اسٹور میں صارفین کے لیے اس نئی اپ ڈیٹ کو متعارف کرائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں ویڈیو پیغامات بھیجنے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
پہلے یہ فیچر مائیکروفون کے بٹن پر کلک کر کے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن اب اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کیمرے کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوگا۔
