سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر مزید سستا،سونا مہنگا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہےکاروباری ہفتے کےدوسرے روز ہنڈریڈانڈیکس میں 380پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور صرافہ مارکیٹ میں سونے کےدام بڑھ گئے ہیں ۔۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتےکےدوسرےدن مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا۔ہنڈریڈانڈیکس380پوائنٹس کےاضافے کےبعد65ہزار906پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔۔
دن بھر مجموعی طور پر333کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبار ہوا171کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 143کےشیئرز کی مالیت میں کمی ہوئی۔
ڈالر کی قدر میں مزید کمی
اُدھر کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزیدکمی آگئی۔انٹر بینک میں ڈالر3 پیسےسستاہوکر278روپے10پیسےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 6پیسےسستا
ہوکر280روپے67 پیسے پر بند ہوا ۔۔
سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمتوں میں اضافہ ہوگیافی تولہ سونا1200کےاضافےسے2لاکھ29ہزار400روپےاور10گرام سونےکی
قیمت میں1029روپےبڑھ کر1 لاکھ 96 ہزار674روپےپرپہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6ڈالرکےاضافےسےفی اونس سونا 2193ڈالرکی سطح پرآگیا۔۔
