پاکستان ٹیلی ویژن کو آئی سی سی کے 2025کے نشریاتی /ڈیجیٹل حقوق مل گئے

پاکستانتازہ ترین

پاکستان ٹیلی ویژن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دسمبر 2025تک کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ کے تمام 6ایونٹس نشر کرنے کے ٹریسٹیریل، کیبل اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں ۔

ایونٹس میں رواں سال ہونے والے مینز اور وویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں ۔

ایونٹس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انڈر نائنٹین خواتین ٹی 20ورلڈ کپ، آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ فائنل 2025اور آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ 2025شامل ہیں ۔

نشریاتی حقوق ملنے سے متعلق پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو آئی سی سی کے عالمی مقابلوں کے حقوق ملنا پی ٹی وی سپورٹس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا ہم ان میچز کو ملک بھر کے کروڑوں شائقین تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اہم ملک ہے جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے کرکٹ کے اہم مقابلے زیادہ سے زیادہ لوگوںتک پہنچیں گے ۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی نے اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میچز اپنے ناظرین کو دکھائے ہیں ۔