وائس میسج استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

سائنس ٹیکنالوجی

معروف میسجنگ ایپلی کیشن ‘واٹس ایپ’ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی ملکیت میں مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے کئی نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے جو صارفین کے لیے انتہائی کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تیار ہونے سے صارفین اب وائس میسجز کو سننے کے بجائے پڑھ سکیں گے۔
بیٹا ورژن میں اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر ایسی جگہ کام آئے گا جہاں بہت زیادہ شور ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوائس کا اسپیچ ریکگنیشن فیچر صوتی پیغامات کے ٹیکسٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یعنی وائس میسج کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا عمل فون کے اندر ہی کیا جائے گا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کی حفاظت کی جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ اسے بہت جلد پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔