پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
ڈالر کی قدر میں معمولہ اضافہ ہوا۔جبکہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا،مارکیٹ 38 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 755 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔مارکیٹ میں 54 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,119 جبکہ کم ترین سطح 65,698 پوائنٹس رہی ۔
انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 8 پیسے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر281 روپے 61 پر بند ہوا
سونے کی قیمتوں میں استحکام

دوسری جانب ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا
دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر مستحکم رہا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2198 ڈالرز پر مستحکم
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔
