فاسٹ باؤلر حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر ہو گئے
فاسٹ باؤلر حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر ہو گئے
لاہور قلندرز کے پریمئیر فاسٹ باؤلر حارث رؤف گزشتہ رات کراچی کنگز کیکلاف ایک شاندار کیچ کرتے ہوۓ اپنے کندھے پر عجیب انداز میں گر گئےــ کیچ کرنے کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئےاور ان کے کندھے کا اسکین کرایا گیا
حارث رؤف نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ گزشتہ رات چار اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز دیےتھے
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو صحت یاب ہونے کیلۓ 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو گۓ ہیں
کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم منیجمنٹ نے حارث رؤف کی اس انجری کو ٹیم کیلۓ دھچکا قرار دیا ہے
