ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح
برسبین:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ کےچوتھے روز آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر 27سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرا کر تاریخی فتح حاصل کی ۔
برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے کینگروز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔
آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں یہ میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا جب کہ ویسٹ انڈین بولرز نے 207 رنز بنا کر پوری ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔
ویسٹ انڈیز نے 1997 سے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین پر شکست دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے زخمی انگوٹھے کے ساتھ شمر جوزف نے دوسری اننگز میں 68 رنز بنائے اور 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
WHAT A TEST!! UNBELIEVABLE SCENES! SHAMAR JOSEPH, YOU ABSOLUTE CHAMPION!
West Indies beat Australia after 20 Tests without a win against them 👏 https://t.co/YMnxbxJiRm | #AUSvWI pic.twitter.com/zlJ7p7DPoF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 28, 2024
گابا ٹیسٹ کی جھلکیاں
گابا میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خالف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا
فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز 108 اوورز کھیلنے کے بعد 311 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔
کالی آندھی کی جانب سے جوشوا ڈےسلوا 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے
کیوم ہاج اور کیون سنکلئیر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ الزاری جوزف 32 رنز بنا
کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 جبکہ ہیزل ووڈ اور نیتھن الئن نے 2,2 وکٹس حاصل کیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے اسکور 311 کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 289 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمانخواجہ75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ الیکس کیری65 اور پیٹ کمنز 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔مچل مارش نے 21 رنز
بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف ،4کیماررووچ 3جبکہ شمار جوزف اورکیون سنکلیئر نے1،1 کھالڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 193 رنز بنا سکی۔کرک میکنزی41رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اتانزے 35اور
گریوز 33 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے الئن اورہیزلووڈ نے 3،3 جبکہ گرین اور اسٹارک نے 1،1 کھالڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم چوتھی اننگز میں 216 رنز کے تعاقب میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اوراس طرح ایک دلچسپ مقابلے کے بعد
ویسٹ انڈیز نے کینگروز کو 8 رنز سے تاریخی شکست دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 91 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،جبکہ کیمرن گرین 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےحال ہی میں ڈیئبو کرنے والے شمار جازف نے عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھالڑیوں کا شکار کیا ، کیمار رووچ 2 اور گریوز نے ایک کھالڑی کو آؤٹ کیا۔
مین آف دی میچ
ویسٹ انڈیزکے شمار جازف مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس یادگار فتح کے بعد دو میچز پر مبنی سیریز 1-1 سے برابر ہوئی اور ویسٹ انڈیز کے شمار جازف بہترین باؤلنگ کی بنا پر پلئیرآف دی سیریز کا ایوارڈ جیتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹس سے شکست دی تھی۔اس مقابلے میں ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ بنے تھے
