ملتان میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں
ملتان میں عام انتخابات کیلئے مرکزی الیکشن آفس ملتان پبلک سکول میں فعال کردیا گیا،،ووٹرز لسٹوں کے مطابق شہریوں و امیدواروں کیلئے پولنگ سٹیشنوں کو بھی مختص کردیا گیا ہے
جبکہ الیکشن ٹریننگ سے غائب تمام سرکاری افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آگئے ہیں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں ریٹرنگ افسران کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن ڈیوٹی پر متعین سرکاری ملازمین کی چھٹیوں اور بیرون ملک روانگی پر پابندی عائد کردی گئی
پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی مٹیریل کی ترسیل اور سیکورٹی اقدامات جاری ہیں جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے کیلئے انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ریٹرننگ افسران میرٹ پر اُمیدواروں کو انتخابی ماحول فراہم کریں گے
