قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست آویزاں، پی ٹی آئی دوڑ سے باہر
اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کے لیے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف بھی اقلیتی نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
