پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی کی قیادت کو کرپٹ قرار دے دیا۔
جیونیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی نظریاتی چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، میں ان سے بات نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتے لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی سے سوال کیا گیا کہ وہ ٹکٹ جاری کریں گے یا اتحاد؟ اس پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سے بات نہیں ہو سکتی، بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ لوگ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریہ کے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
