’ٹائیگر3‘ : کترینہ کیف کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک سامنے آگئی
یش راج اسپائی یونیورس کی نئی فلم ‘ٹائیگر 3’ سے بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس میں کترینہ کیف کو دھماکہ خیز ایکشن سین میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کترینہ کیف یش راج فلمز کی جاسوس کائنات کی پہلی خاتون جاسوس ہیں اور انہوں نے ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں بطور ‘زویا’ بہترین پرفارمنس دی ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ‘ٹائیگر 3’ کے ایکشن سین شوٹ کرنے کے لیے جسمانی طور پر سخت محنت کرنا پڑی اور یہ ان کا سب سے چیلنجنگ کردار تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایکشن فلموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اسی لیے ‘زویا’ کا کردار ادا کرکے ان کا خواب پورا ہوا۔
