دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پاکستانی جوڑا

اہم خبریںپاکستان

دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کو سر کرنے والے پاکستانی جوڑے نےاپنے منفرد سفر کی خوشگوار یادوں کے بارے میں بات کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوہ پیما بیرسٹر احمد عزیز نے کہا کہ ‘یہ ہمارا مشترکہ مشن تھا، شادی کے بعد ہم سہاگ رات کے لیے نانگا پربت کے بیس کیمپ گئے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پھر ہم دونوں ہر تین، چار ماہ بعد کہیں جاتے تھے اور پہاڑوں پر چڑھتے تھے، پھر ہم نے اپنے شوق کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا اور کئی پہاڑوں پر چڑھ گئے۔

بیرسٹر احمد عزیز نے کہا کہ ہم گزشتہ دس سالوں سے کوہ پیمائی کی مہم جوئی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احمد عزیز اور انعم احمد منگلاک چوٹی اور ہیسپر چوٹی بھی سر کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے مناسلو کو بھی سر کیا تھا۔ انعم عزیز ایک کوہ پیما، ویٹ لفٹر، انسٹرکٹر ہیں اور ان کے شوہر احمد عزیز پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہیں۔