رجنی کانت کی فلم کے لیے مداح پرجوش، کمپنیوں نے دی چھٹی

انٹرٹینمنٹفلم اور سنیمافیشن

چنئی: تامل ناڈو اور کرناٹک کی کچھ کمپنیوں نے بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کی ریلیز پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ 10 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔بھارتی ریاستوں کرناٹک اور تامل ناڈو میں بیشتر کمپنیوں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے فلم کی ریلیز کے روز ہی چھٹی کے لیے درخواستیں دیں۔

چھٹی کی غیر معمولی درخواستوں کے پیش نظر 2 بڑی کمپنیوں نے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے دو شہری بھی جیلر کا پہلا شو دیکھنے چنئی پہنچ گئے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شراف اور تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں۔