بھارتی بحریہ کے سابق افسر کیپٹن نوتیج سنگھ کی خطرناک بلندی پر چلنے والی ہواؤں میں ہوائی فوٹوگرافی کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔
ویڈیو میں کیپٹن سنگھ کو ہیلی کاپٹر کے دروازے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ زمین سے 10 سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر 740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز، ٹھنڈی اور بے رحم ہواؤں سے لڑ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنگھ زوردار ہواؤں کے جھونکے میں اپنا کیمرہ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، ہوا اتنی تیز تھی کہ اس کا چہرہ لرز گیا، اس کے گال پیچھے دھکیل گئے، اس کے ہونٹ کانپ گئے اور آنکھیں تنگ ہوگئیں۔
اونچائی پر برفیلی ہواؤں کے دباؤ کی وجہ سے اس کی جلد لہروں میں حرکت کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہوا صرف چھوتی ہی نہیں، چہرے سے ٹکرا کر ہلاتی ہے، جلد پھڑپھڑاتی ہے، پٹھے مروڑتی ہے اور آنکھیں دھندلا جاتی ہیں۔کیپٹن سنگھ کے مطابق، ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر کیبن پریشر کے بغیر اڑایا جاتا ہے، جو ریسکیو اور فضائی فوٹو گرافی کے لیے فوجی مشنز میں ایک عام رواج ہے۔ جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے، فوٹوگرافر کو ہوا کے بے پناہ دباؤ کے خلاف خود کو تیار کرنا پڑتا ہے۔ سیٹ بیلٹ اور رسی سے بندھے ہونے کے باوجود، اس کے پاس تصویر کا زاویہ درست کرنے کے لیے صرف چند لمحے ہیں۔