قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 ساہیوال میں ضمنی انتخابات 5 نومبر 2025 کو ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق:
-
26 اگست: ریٹرننگ افسرز پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
-
28 تا 30 اگست: امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
-
30 اگست: امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔
-
3 ستمبر: امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔
-
8 ستمبر تک: کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔
-
12 ستمبر: اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔
-
13 ستمبر: امیدواروں کی عبوری فہرست دوبارہ جاری ہوگی۔
-
15 ستمبر: امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
-
16 ستمبر: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام امیدوار اور ووٹرز شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ شفاف اور منظم انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا
