سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت کے سیکریٹری شکیل ملک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ سولنگی کی تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی اور یہ عہدہ اعزازی نوعیت کا ہے۔ اس تقرری کی مدت تا حکم ثانی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کی کاپی وزیراعظم، وفاقی کابینہ، وزارت اطلاعات و نشریات اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

تمام جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے،مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے ایکس پر پیغام میں کہا:
"کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا اور پوری لگن کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔”