پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی ریکارڈ، 100 انڈیکس نے ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی اور 100 انڈیکس پہلی بار ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی حد پار کر گیا۔
پی ایس ایکس میں نئے ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گزشتہ روز، کاروباری ہفتے کے آغاز پر، 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے کے بعد 1,48,196 پوائنٹس پر بند ہوا جو اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔
تاہم آج (منگل) کے روز کاروبار میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے 1,49,500 پوائنٹس کا لیول عبور کیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے پر اعتماد رویے کے باعث انڈیکس مزید آگے بڑھا اور بالآخر 100 انڈیکس 1,50,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں 100 انڈیکس میں 1,10,000 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی ریکارڈ بلند سطح پر بند
