پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کے لیے بڑا ریلیف: ماڈل ایگریکلچر مال قائم ہوں گے

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوز

پنجاب میں کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم کیے جا رہے ہیں۔

جی پی آئی ان چاروں ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام سنبھالے گا، جو آئندہ 45 روز میں مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ یہ ایگریکلچر مالز کاشتکاروں کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کریں گے جہاں انہیں زرعی مداخل، قرضے، جدید مشینری، ٹریکٹر، ڈرون اسپرے، اور دیگر زرعی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اب کاشتکاروں کو نہ تو مڈل مین کی ضرورت رہے گی اور نہ ہی دفاتر کے چکر لگانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا:

"کاشتکار بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ کاشتکار کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے۔ ہم نے مختصر وقت میں عملی اور تاریخی اقدامات سے ثابت کیا کہ کسان ہمارے لیے اولین ترجیح ہیں۔”

مزید 10 اضلاع میں بھی ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ کسان طبقہ ملک کی معیشت میں مزید فعال اور خودمختار کردار ادا کر سکے۔

پنجاب حکومت کا بڑا قدم: اورنج لائن اور میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم، ’ٹی کیش کارڈ‘ متعارف