وفاقی وزیر چوہدی سالک بشام حملے میں ہلاک چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہڑی سالک بشام خودکش حملے میں جاں بحق چینی انجینئرز کی میتیں لے کر چین پہنچ گئے۔
چینی انجینئرز کی میتوں کو پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے چین کے شہر ووہان منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل بشام میں خودکش حملے میں جاں بحق 5 چینی انجینئرز کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول چڑھانے کی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ .
واضح رہے کہ بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
