اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے طے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے پہلے روز منفی کاروبار رہا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کی کمی سے 66796 پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 36 کروڑ روپے مالیت کے 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ کیپیٹل 40 ارب روپے کم ہو کر 9406 ارب روپے رہ گیا۔
