عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف قرار دے دیا۔

حزب اختلاف کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے سپیکر سے ملاقات کی۔

سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی۔

عمر ایوب کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیمبر سنبھال لیا۔

نو منتخب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیمبر کا چارج سنبھالا، جس کے بعد انہوں نے نماز ادا کی۔

عمر ایوب کو اپوزیشن چیمبر پہنچنے پر پھول پیش کیے گئے، عمر ایوب 16ویں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔

اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی ایم این ایز نے عمر ایوب کو مبارکباد دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔