سلمان خان، ‘بگ باس’ کے گھر میں کس اداکارہ کے ساتھ رہنے کے خواہش مند؟

انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھی ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن کے ساتھ وہ بگ باس کے گھر میں رہنا چاہیں گے۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کا 16 واں سیزن کامیابی سے جاری ہے، 14 جنوری کی ایپی سوڈ میں سلمان خان نے مشہور میزبان اور اداکارہ سیمی گریوال کو مختصر انٹرویو دیا۔

سیمی گریوال نے سلمان سے پوچھا، ‘اگر آپ بگ باس کے گھر میں داخل ہوتے تو آپ کن اداکاروں کو اپنے ساتھ لے جانا چاہیں گے؟’ اس کے جواب میں سلمان خان نے فوراً سنجے دت اور شاہ رخ خان کا نام لیا۔

بعد ازاں سلمان نے کہا کہ اب جب کہ 2 اداکار ہیں، کچھ اداکارائیں ہونی چاہئیں، اس لیے میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور شلپا شیٹھی کو کاسٹ کرنا چاہوں گا۔

اداکار نے پھر ایک مختصر وقفہ لیا اور کہا ‘میں چاہوں گا کہ کترینہ ساتھ آئیں، یہ کافی مزہ آئے گا’۔

سلمان خان کے جواب پر سیمی گریوال نے فوراً کہا کہ میں یہ نام سننے کا انتظار کر رہی تھی۔

شو کا یہ پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔