برطانیہ میں شہری کو سڑک پرسگریٹ کا ٹکڑا پھینکنا مہنگا پڑ گیا

تازہ تریندنیا

برطانیہ میں شہری کو سگریٹ نوشی کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔

ساجد شکیل
17 جنوری 2023

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی کونسل حکام نے گلوسٹر شائر میں شہری ایلکس ڈیوس کو سڑک پر سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے پاکستانی روپے کے برابر جرمانہ کر دیا۔

عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود، ایلکس ڈیوس رقم ادا کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد ان پر مزید 250 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا اور دیگر اضافی چارجز بھی عائد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب سگریٹ کا فلٹر سڑک پر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

انگلینڈ میں سڑک یا گلی میں کوڑا پھینکنے پر پہلے سے طے شدہ رقم کے ساتھ مخصوص جرمانہ چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔