بھارت،58 سالہ شخص کے معدے سے 187 سکے نکال لئےگئے

تازہ تریندنیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد 58 سالہ شخص کے پیٹ سے 187 سکے نکال لیے ہیں۔

ساجد شکیل
1 دسمبر 2022

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگا کوٹ کے رہائشی کو پیٹ میں درد کی شکایت تھی اور اس کی قے نہ رکنے پر ٹیسٹ کروائے گئے تو پیٹ میں بہت سارے سکے ظاہر ہوئے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ متاثرہ  شخص نفسیاتی مسائل کا شکار تھا اور پچھلے دو تین ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔

نگلے گئے سکوں کا کل وزن ڈیڑھ کلو ہے۔ ہسپتال نے مریض کی اینڈو سکوپی کی اور پیٹ سے 187 سکے نکالے جن میں پانچ روپے کے 56 سکے، دو روپے کے کے 51 سکے اور ایک ہندوستانی روپے کے 80 سکے شامل تھے۔

شہری کے پیٹ سے سکے نکالنے کے لیے دو گھنٹے تک آپریشن کیا گیا۔

بھارتی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سکوں کی وجہ سے پیٹ کا سائز بہت بڑا ہو گیا تھا اور کئی سکے پیٹ میں مختلف جگہوں پر پھنس گئے تھے۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔