وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کارروائی ختم

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد اب اس عدالت کا اس کیس کا دائرہ اختیار نہیں رہا اس لیے اس عدالت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت ملزمان اور نیب سے متعلق فیصلہ نہیں دے سکتی۔

فاضل جج نے کہا کہ اس ایکٹ کے بعد اب اس عدالت کو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اس لیے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس کی کارروائی کو یہیں ختم کیا جاتا ہے۔