ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بے بی شاور کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوۓ اداکارہ نے مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ وہ اور انکے شوہر فیصل خان اس خوبصورت تحفے کے لیے اللہ کے شکر گزار ہیں۔

اس خوشخبری پر مداحوں اور انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے دعائیں دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
