عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور سے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر بالآخر اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کچھ تبدیلیاں کیں اور دانش تیمور کےساتھ موجود بعض پرانی تصاویر اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ  سے ہٹا دیں

معاملہ اس وقت مزید زیرِ بحث آیا جب عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سینما پریمیئر تقریب میں دکھائی نہیں دیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان واقعات کو جوڑتے ہوئے دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے مختلف اندازے لگانا شروع کر دیے۔

تاہم اب خود عائزہ خان نے ان قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

مداحوں کا  مختلف ردعمل

اداکارہ کی وضاحت سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے عائزہ اور دانش کے رشتے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر علیحدگی کی خبریں درست نہیں تو پھر سوشل میڈیا سے مشترکہ تصاویر اور پوسٹ ہٹانے کی وجہ کیا تھی۔

 

عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار پاکستان کی مقبول ترین شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

فی الحال عائزہ خان کی جانب سے سامنے آنے والی وضاحت ہی ان افواہوں کے حوالے سے سب سے واضح مؤقف ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث دیگر دعووں کی کوئی الگ سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔