میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے نئے شواہد برآمد، عدالت نے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب کر لی
ملتان (جمشید/ساؤتھ ٹوڈے) میر رضا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ کے دوبارہ معائنے کے دوران نئے اور اہم شواہد دستیاب ہوئے ہیں جو مقدمے کی تحقیقات میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
عدالت نے سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ سماعت تک مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ برآمد شواہد کی تفصیلی رپورٹ ریکارڈ پر لائی جائے تاکہ مقدمے کی سماعت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یاد رہے کہ میر رضا کیس جنوبی پنجاب میں خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور متعلقہ حلقوں کی نظریں عدالتی کارروائی پر لگی ہیں۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش ہونے کے بعد مزید قانونی پیشرفت متوقع ہے۔
