کروڑوں سال قدیم ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ 5 کروڑ سے زائد ڈالرز میں فروخت ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ، نیو یارک میں ہونے والی نیلامی میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔
نیلامی کے دوران آخری بولی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئی، تاہم فیس شامل ہونے کے بعد مجموعی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو کسی بھی ڈائنوسار کے ڈھانچے کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت قرار دی جا رہی ہے۔
7کروڑ سال قدیم ٹی ریکس ڈائنوسار کو ’گس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی اونچائی تقریباً 12.5 فٹ (3.8 میٹر) اور لمبائی 38 فٹ (11.5 میٹر) ہے۔