سعودی عرب: اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

دنیا

سعودی عرب نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل (تیسری کلاس) دینے کی منظوری دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان انسان دوستی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔