’ریئل پوپائے‘ کے نام سے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا انتقال کرگئے

دنیا

برازیل کے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا، جنہیں دنیا بھر میں ’ریئل پوپے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اپنے غیر معمولی طور پر بڑے بازوؤں (بائسپس) کی وجہ سے وائرل ہوئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرلینڈو ڈی سوزا برازیل کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ شدید گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ایرلینڈو ڈی سوزا کا ایک گردہ فیل ہوگیا تھا جب کہ مہینے کے آخری ہفتے میں دوسرے گردے نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرلینڈو ڈی سوزا کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈائیلاسز سے قبل ہی انتقال کر گئے۔ اس کی موت کی وجہ ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرلینڈو ڈی سوزا نے چھوٹی عمر میں ہی ورزش کرنا شروع کی اور برازیل کے ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو ڈی سوزا نے اپنے بازوؤں کو غیر معمولی حد تک بڑا کرنے کے لیے خطرناک انجکشن کا استعمال بھی کیا جس کے بارے میں ڈاکٹر انہیں متعدد بار خبردار کر چکے ہیں۔