برطانیہ میں شدید سردی، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کی وارننگ جاری

دنیا

برطانیہ میں شدید سردی، برف باری اور منجمد ہواؤں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث ہزاروں افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں پیلے رنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ اسی طرح کی وارننگ سکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں آج کے لیے جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس بتا رہی ہیں کہ 12 کاؤنٹیز میں 11 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق 15 جنوری کو برطانیہ بھر میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوگا، وسطی اور شمالی سکاٹ لینڈ میں سب سے زیادہ برفباری متوقع ہے۔