شام کے صوبے حمص کی مسجد میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جب کہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا۔
عرب ٹی وی کے مطابق لوگوں کو خوف کے مارے مسجد کے مرکزی نمازی کمرے سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں