آپکو شرم نہیں آتی؟ راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برس پڑیں، معافی کا مطالبہ

انٹرٹینمنٹدنیا

بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کو ایک مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نتیش کمار کی بے حد عزت کرتی ہوں، لیکن انہوں نے کیا کیا؟ کیا اسے شرم نہیں آئی؟

راکھی نے کہا کہ ایک مسلمان عورت کو نقاب پہننا پڑتا ہے، کیا ان کے پاس ایک پیسے کی بھی عقل نہیں ہے؟ ایک طرف تم اسے ایوارڈ دے کر عزت دے رہے ہو، دوسری طرف اس کی عزت سے کھیل رہے ہو۔

بھارتی اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار پریس کانفرنس کریں جس میں وہ خاتون کو مدعو کریں اور سب کے سامنے ان سے معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ نتیش کمار کے خلاف ایک مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے نقاب ہٹانے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

انسانی حقوق کی کارکن دیپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔