پاکستان مخالف مواد دکھانے پر بھارتی فلم ‘دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی

انٹرٹینمنٹپاکستان

پاکستان مخالف مواد دکھانے پر بھارتی فلم ‘دھریندر’ پر 6 خلیجی ممالک میں پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی فلم پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نے فلم کے پاکستان کے خلاف جانبدارانہ مواد پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

فلم کی خلیجی ممالک میں ریلیز کی درخواست مسترد کر دی گئی اور فلم کو کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستانی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں اس طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی بھارتی فلموں پر پابندی لگ چکی ہے۔