کراچی میں 18 سال بعد دوبارہ نیشنل گیمز کا انعقاد،افتتاح بلاول بھٹو نے کیا
کراچی میں 18 سال بعد دوبارہ نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب چیئرمین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل اسٹیڈیم میں کی۔ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء اور شائقین کو کراچی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ کھیل نوجوانوں کو مثبت اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کریں گے۔
انہوں نے نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد بھی دی اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وزیرِ کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر، شرجیل میمن اور دیگر سیاسی و اسپورٹس شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
