فتنۂ ہندوستان بی آر اے کے کمانڈر نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈیرہ بگٹی میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں فتنۂ ہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پاکستان ہاؤس سوئی میں سرینڈر کیا۔ اس موقع پر میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں تمام فراریوں سے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ وڈیرہ نور علی چاکرانی، براہمداغ بگٹی گروپ (بی آر اے) کا نہایت اہم اور بڑا کمانڈر سمجھا جاتا تھا۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ ریاست کی جانب ایک بڑی اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔