بھارت کا روسی شہریوں کیلئے مفت ویزے کا اعلان

دنیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 دن کے مفت ای ٹورسٹ ویزا کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، اس اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی شرکت کی۔

ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ روسی شہریوں کے لیے جلد ہی 30 دن کا مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 ​​دن کا گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کی ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت کا روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بھارت اپنے روسی ساختہ ایس یو 30 جنگی جہاز بھی اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔

ہندوستان اور روس کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 68 بلین ڈالر ہے اور ہندوستان اسے 2030 تک 100 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔