ترکی میں ایک عدالتی ملازم عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہو گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملازم نے ضبط شدہ سونے کی سلاخیں، بسکٹ، زیورات اور سونے کے سکے سمیت دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واقعہ 13 نومبر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔ ملازم 19 نومبر کی صبح اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔