لاپتہ پرواز ’ایم ایچ 370‘ آخر گئی کہاں؟ ملائیشیا کا دوبارہ تلاش شروع کرنے کا اعلان

دنیا

ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرے گا۔  

ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے 239 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہو گئی تھی۔

لاپتہ پرواز کا تاحال سراغ نہیں مل سکا جو ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔

لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے اس سے قبل بھی کئی بار سمندر میں تلاشی لی جا چکی ہے تاہم طیارے کا کوئی ملبہ نہیں ملا۔

2018 میں ہونے والے سانحے پر حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول میں ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ پرواز کا راستہ دستی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔