سری لنکا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی

دنیا

سری لنکا طوفان دیتوا کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے خطرناک سیلاب کی زد میں ہے۔

ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 130 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق تقریباً 44,000 افراد اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور انہیں سرکاری فلاحی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔