ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس کی تاریخ کی بدترین آگ بالآخر گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور عمارت کو مکمل طور پر ٹھنڈا کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ خوفناک آتشزدگی میں کم از کم 94 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں عمارت کے مختلف حصوں میں تلاش کر رہی ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو ہانگ کانگ کی حالیہ تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے۔