پاکستان میں سیلاب: بھارتی سازش یا موسمی صورتحال، کنول جیت سنگھ کا اعتراف
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے ملک کے کئی حصوں میں تباہی مچا دی ہے، ساؤتھ ٹوڈے کے پروگرام "نیوزویوز” میں ایڈیٹر جمشید رضوانی نے یہ سوال اٹھایا کہ یہ قدرتی آفت ہے یا بھارت کی کسی سازش کا نتیجہ۔ سابق بھارتی جنرل کنول جیت سنگھ نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے امکانات پر غور کیا جاتا رہا۔
یاد رہے کہ سابق جنرل کے مطابق بھارت کی ہندو قیادت نے نہ صرف اپنے سکھوں بلکہ پاکستان کو بھی نشانہ بنایا، جس سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں کھیت اجڑ گئے اور کئی گھرتباہ ہو گئیں، شہری پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب گئے۔
پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار خالد بیگ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بین الاقوامی توجہ کا مستحق ہے کیونکہ بھارت کے پانی کے اقدامات نے پاکستان کے حقوق اور سندھ طاس معاہدے کو شدید دھچکا پہنچایا۔ اس وقت پاکستان کو اپنی حکومت، سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر نقصانات کم کرنے اور متاثرین کی مدد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
