امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت،گوگی بٹ شامل تفتیش
لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، معروف شخصیت گوگی بٹ پولیس کے سامنے پیش ہو کر شاملِ تفتیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے سی سی پی او آفس میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی جے آئی ٹی قائم کر رکھی ہے۔ گوگی بٹ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مخالفین کی طرف سے جان سے مارنے کے خطرے اور قریبی رشتہ دار کے قتل کے باعث وہ روپوش تھے۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، اسی وجہ سے کیس کا چالان عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا۔ گوگی بٹ نے یکم ستمبر تک ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے پہلے انہیں مفرور قرار دیتے ہوئے اشتہاری ملزم ڈکلیئر کیا تھا۔
لاہور میں معروف کاروباری شخصيت سيٹھ عابد مرحوم کی بیٹی قتل، لے پالک بیٹا،تین ملازم زیر حراست
